بھونیشور:17/مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اڑیسہ میں کانگریس نے دوممبران اسمبلی سمیت تین سینئر لیڈروں کو پنچایت انتخابات کے بعد ان بیانات کو لے کر آج وجہ بتاؤنوٹس جاری کیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اڑیسہ ریاستی کانگریس کمیٹی کی انتظامی کمیٹی کی صدر شام میاپاترا نے ان رہنماؤں کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ میڈیا میں دی شدہ ان بیانات کو لے کر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جانی چاہئے۔میاپاترا نے بتایا کہ تارا پرساد بینپت، پرفل مانجھی(دونوں رکن اسمبلی) اور سیٹھی کو نوٹس جاری کیاگیاہے۔ تاہم انہوں نے نوٹس کا تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔اڑیسہ میں گزشتہ ماہ ہوئے تین مرحلے پنچایت انتخابا ت میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے بعد تینوں رہنماؤں نے صوبائی صدر پرساد روی چندرن اوراے آئی سی سی کے اڑیسہ انچارج بی کے ہری پرسادکے خلاف بیان بازی کی تھی۔ اس کے بعدپارٹی کی ریاستی اکائی نے یہ قدم اٹھایاہے۔